بہت کچھ ممکن ہے
یہ میرا اردو بلاگ ھے۔ ایک وقت تک تو مجھے لگتا تھا کہ اردو کا بلاگ بنانا میرے لیے نا ممکن ہے-لیکن پھر سعادت،ابو شامل اور ڈفرستان کی بدولت اچانک اردو بلاگ بنانا مجھے بے حد ممکن لگنے لگا۔
انگریزی میں تو کچھ نہ کچھ بلاگنگ کر ہی رہا تھا میں مگر اس اظہار میں بہت کچھ تشنگی پاتا ہوں.
اب آپ خود بتائیے: انگریزی میں تو ہو گیا eyes اور eye لیکن یہ جو اردو کا “آنکھوں” ہے یہ انگریزی میں کیونکر آئے؟
پھر You go ہو گیا “تم جاو”
لیکن “تم جانا، آپ جائیےگا، توجا، آپ جائیں، تم چلےجانا” وغیرَہ…یہ سب الگ الگ تاثردیتے ہیں.انگریزی میں یہ سب اظہارکیسےہو؟
اور پھر اس طرح کےان گنت احسا سات کا بِنا اردو کیا ہو:
ًوہ وقت وہ محفلیں وہ شگوفتہ مزاج لوگ
موج زمانہ لے گئ جانے کہاں کہاں
سو گو کہ انگریزی ایک خوبصورت زبان ہے لیکن۔۔۔
اردو کی اپنی ہی بات ھے!

واقعی۔ اردو کی اپنی ہی بات ہے۔
ارے، آپ تو بِگ ٹَگ بوٹ والے حضرت نکلے! میں تو سمجھا تھا کہ آپ کی بلاگنگ کشتی آپ کے ڈومین کے ساتھ ہی غرق ہو گئی۔
ارے نہیں سعادت، اللہ کا شکر ھے وہ کشتی ڈوبی نہیں بلکہ میرے اپنے نام کے ڈومین پہ رواںدواں ھے اب.
اردو بلاگستان میں خوش آمدید ۔۔۔۔۔ اردو سیارہ اور اردو ٹیک وینس پر اپنا بلاگ رجسٹر کروائیں تاکہ پورا بلاگستان آپ کی تحاریر سے با خبر رہے
بہت شکریہ ابو شامل، میں پہلے ہی سوچ رہا تھا کہ پاکستانی اردو بلوگ کے لئے بھی کوئی aggregatorقسم کی چیز ہو شاید۔ اردو سیارہ اور اردو ٹیک کی بابت بتانے کا بہت شکریہ۔ انشاء اللہ جونہی یہ بلاگ ایام شیرخواری سے نکلا، میں اسے وہاں رجسٹر کروا دوںگا
کیا بات ہے جناب
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
ارے واہ۔ یہ مصرع لکھ کر تو آپ نے اردو کے لیے ہمارے جو احساسات ہیں ان کی خوب ترجمانی کر دی ہے (:
واہ جی واہ
یہاں پہ ہمارے بلاگ کا ذکر بھی ہے پر سمجھ نہیں آ رہی کیوں
انگریزی بلاگ کونسا ہے؟
جب پہلی بار آپ کے بلاگ کو دیکھنا ملا تو ایک دم دل سے آواز آئی کہ اوہ، اتنا مکمل اردو بلاگ۔۔۔یعنی ہیڈر،فُٹر، سائڈ بار وغیرہ سب اردو میں۔ سو جی خوش ہو گیا۔
پھر آپ ہی کے بلاگ پر پہلے بار یہ دیکھنے کو ملا کہ فونٹ ڈاونلوڈ کرنا اور انسٹال کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔ آپ کے بلاگ سے جمیل نوری کشیدہ ڈاونلوڈ کر کے جو انسٹال کیا اور اس کے بعد پھر جو آپ کا بلاگ کھولا تو اس کی وضع قطع کلی طور پہ بدلی پائی۔ حیرت آمیز خوشی ہوئی۔ جیسے سکول میں بچے میجک شو میں کوئی چیز دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔
پھر ایک دفعہ آپ میرے انگریزی بلاگ پر تشریف لائے اور ایک تبصرے میں اردو لکھنے کے حوالے سےکچھ اشارہ دیا
اس طرح آپ کے بلاگ سے اردو بلاگ کی سیٹنگ کو سمجھنے اور اس سلسلے میں انسپریشن حاصل کرنے کی جو صورت بنی اسی کو اکنالج کرنے کے لیے آپکے بلاگ کا ذکر یہاں ضروری سمجھا میں نے
آپ کے بلاگ کی ٹیگ لائین مجھے پسند تھی۔
” اردو کی اپنی ہی بات ہے”
لیکن اب آپ نے بدل کیوں دی؟
عثمان :
چند روز پہلے میں کار واش پر گاڑی سروس کروا رہا تھا۔ وہاں ایک اور صاحب بھی اسی سلسلے میں آئے ہوے تھے۔ پاکستان کے پہا ڑی مقامات کی سیر و سیاحت پر بات چل نکلی۔ دوران گفتگو ان صاحب نے میری ایک بات کے جواب میں کہا Many things are possible۔یہ فقرہ سن کر مجھے اک امید اور تقویت کا احساس ہوا خصوصاً جبکہ کہنے والا شخص ایک بڑی عمر کا آدمی تھا۔ مجھے خوب لگا کہ وہ عمر کے اس حصے میں بھی اتنا رجائیت پسند ہے۔ سو وہ فقرہ ٹیگ لائن بنا لیا۔ لیکن چونکہ اردو کی واقعی اپنی ہی بات ہے اس لیے اس لائن کو ختم نہیں کیا۔۔۔اس پوسٹ کا ٹائٹل بنا لیا۔
واقعی اردو کی اپنی بات ہے۔
@ عثمان:
ٹیگ لائن واپس آ گئی ہے
@ ھارون اعظم:
جی بالکل جناب۔